نقلی مگرمچھ کی اصلی مگرمچھ سے چھیڑ چھاڑ

December 10, 2022

مگرمچھ سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے لیے ایک شخص کی انتہائی خطرناک اور عجیب حرکت دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

سوشل میڈیا پر ایک شخص کی ویڈیو بہت وائرل ہورہی ہے جو مگرمچھ کو بہت نزدیک سے تنگ کرنے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال کر منفرد طریقہ اپناتا ہے۔

ویڈیو میںدیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص مگر مچھ کی کھال کی طرح کے کپڑے پہن کر جانور کے بہت نزدیک جاکر اس کو تنگ کرتا ہے۔

مگر مچھ کو تنگ کرنے پر انٹرنیٹ صارفین اس شخص پر تنقید کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ماہرین انسانوں کو مگرمچھوں سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہیں۔