ہم نظام کیسے چلائیں؟ ہمارا آمدن کا کوئی ذریعہ نہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

December 16, 2022

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس، فائل فوٹو

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہہم نظام کیسے چلائیں؟ ہمارا آمدن کا کوئی ذریعہ نہیں۔

لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہہم آزاد کشمیر کے لوگوں کو مایوس نہیں کریں گے۔

سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہآزاد کشمیر کو مالی وسائل نہ دینے سے متعلق ہماری شکایت جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف نے فتح حاصل کی، عوام کی عدالت میں تحریک انصاف ایک بار پھر سرخرو ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا نے انتخابات کی سیکیورٹی کیلیے ہمیں پولیس دی۔