چکن تکہ مصالحہ کے موجد علی احمد اسلم 77 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

December 22, 2022

فائل فوٹو

گلاسگو سے تعلق رکھنے والے چکن تکہ مصالحہ کے موجد علی احمد اسلم 77 سال کی عمر میںانتقال کرگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق علی احمد اسلم کی موت کی خبر گلاسگو میں ان کے ریسٹورنٹ نے جاری کی جو کہ سوگ کے لیے 48 گھنٹوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مرحوم کے رشتےدار عندلیب احمد کے مطابق علی احمد اسلم کا انتقال پیر کو ہوا، انہوں نے اپنے اسی ریسٹورنٹ میں 1970ء میں چکن تکہ مصالحہ پہلی مرتبہ بنایا تھا۔

عندلیب احمد نے بتایا کہ علی احمد اسلم نے ٹِن میں موجود ٹماٹر کے سوپ کو بہتر بنا کر یہ مصالحہ بنایا تھا اور وہ روز اپنے اسی ریسٹورنٹ میں کھانا کھاتے تھے۔

علی احمد اسلم نے اپنی دریافت، چکن تکہ مصالحہ کے حوالے سے 2009 ء میں ایک غیرملکی میڈیا کو انٹرویو بھی دیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں چکن تکہ کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔