وفاقی حکومت معیشت سے کھیل رہی ہے: تیمور سلیم جھگڑا

December 27, 2022

تیمور سلیم جھگڑا—فائل فوٹو

خیبر پختون خوا کےوزیرِ صحتتیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہوفاقی حکومت معیشت سے کھیل رہی ہے۔

پشاور میں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کو مالی مشکلات درپیش نہیں، ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ اسپتالوں کے لیے طبی سامان کی خریداری میں مشکلات ہیں،رجسٹرڈ مریضوں کو ادویات ملنی چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہصحت کارڈ میں کینسر اور کڈنی ٹرانسپلانٹ شامل کر رہے ہیں۔

خیبر پختون خوا کےوزیرِ صحتتیمور سلیم جھگڑا نے یہ بھی کہا ہے کہ حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم شائقین کے لیے کھول دیا ہے۔