لاہور: لیگی ایم این اے چوہدری اشرف جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے

December 28, 2022

عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) چوہدری محمد اشرف کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا۔

عدالت نے30 دسمبر کو تحقیقات میں پیشرفت رپورٹ کے ساتھملزم کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

اینٹی کرپشن نے لیگی ایم این اے چوہدری محمد اشرف کو جسمانی ریمانڈ کیلئے لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا تھا۔

چوہدری محمد اشرف پر سرکاری دستاویزات میں رد و بدل کا الزام ہے۔