• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی دو ماہ بعد بغیر کسی سہارے کے چہل قدمی

سابق وزیراعظم عمران خان نے تقریباً دو ماہ بعد بغیر کسی سہارے کے چہل قدمی کی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پارٹی چیئرمین کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں انہیں بغیر کسی سہارے کے چلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

عمران خان کی دائیں ٹانگ پر سفید رنگ کا سخت کور نظر آرہا ہے اور وہ کچھ لنگڑا کر چل رہے ہیں۔

چند سیکنڈ کی ویڈیو میں عمران خان نے چلتے ہوئے کسی چیز کا سہارا نہیں لیا۔

یاد رہے کہ 3 نومبر کو پنجاب میں جلسے کے دوران مبینہ فائرنگ سے عمران خان کی ٹانگ میں گولیاں لگی تھیں۔

قومی خبریں سے مزید