رشبھ پنت کے کار حادثے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

December 30, 2022

بھارتی وکٹ کیپر رشبھ پنت کے کار حادثے میں زخمی ہونے کے فوری بعد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے فوری بعد بھارتی کرکٹر کی گاڑی کو آگ لگ گئی تھی جس کے بعد شیشے توڑ کر وہ گاڑی سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

حادثے کے فوری بعد کی سامنے آنے والی ویڈیو میںدیکھا جاسکتا ہے کہ ابتدائی طور پر بھارتی کرکٹر کو کوئی پہچان نہیں پاتا جب کہ جائے حادثہ سے گزرنے والی دیگر گاڑیاں بھی مدد کو نہیںرکتیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رشبھ پنت آگ سے جھلس کر بھی زخمی ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر کی گاڑی کو حادثے کے 6 منٹ بعد آگ لگی۔

واضح رہے کہ رشبھ پنت آج علی الصبح کار حادثے میںزخمی ہوگئے تھے۔