• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کار حادثے میں زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 25 سالہ وکٹ کیپر بیٹر اپنے گھر واپس جا رہے تھے کہ اس دوران دہلی کے ہائی وے پر اترکھنڈ کے قریب حادثہ پیش آیا۔

بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کار حادثے میں زخمی
بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کار حادثے میں زخمی

رپورٹس کے مطابق رشبھ پنت کے ماتھے اور ٹانگ پر چوٹیں آئیں اور اسپتال میں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

عینی شاہد کا بتانا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر کی کار کو ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی تھی۔

بھارتی پولیس کے مطابق رشبھ پنت خود گاڑی چلا رہے تھے اور آگ لگنے کے بعد انہوں نے شیشے توڑ کر باہر نکل کر جان بچائی، اس دوران وہ جھلسنے کے باعث زخمی بھی ہوئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رشبھ پنت کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید