گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ڈاکٹر فاروق ستار کی ملاقات

December 31, 2022

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات ہوئی، جس میں ایم کیو ایم دھڑوں کو یکجا کرنے اور فاروق ستار کی واپسی سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے فاروق ستار کو پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال سے ہونے والی ملاقات سے متعلق آگاہ کیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ فاروق ستار کا شکریہ کہ انہوں نے دعوت دی اور بات کو سنا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فاروق ستار نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان نے کل دوپہر دو بجے رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا، اجلاس میں پی ایس پی اور ڈاکٹر فاروق ستار کی واپسی پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات پر بھی بات چیت ہوگی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے معاہدوں پر عملدرآمد پر بھی غور کیا جائے گا۔