چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحفے میں ملا قیمتی قلم توشہ خانہ میں جمع کرا دیا

May 20, 2024

رابطہ عالم اسلام کے سیکریٹری کی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحفے میں ملا قیمتی قلم باب کعبہ توشہ خانہ میں جمع کرا دیا۔

رابطہ عالم اسلام کے سیکریٹری نے 8 اپریل 2024ء کو چیف جسٹس سے ملاقات کی تھی۔

اس موقع پر رابطہ عالم اسلام کے سیکریٹری نے قیمتی قلم چیف جسٹس کو تحفے میں دیا تھا۔

سیکریٹری کابینہ ڈویژن نے وزیرِ اعظم سے منظوری کے بعد قلم سپریم کورٹ میوزیم میں رکھنے کی منظوری دی۔

چیف جسٹس نے قیمتی قلم وزیرِ اعظم کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ میوزیم میں رکھوا دیا۔

اس حوالے سے چیف جسٹس پاکستان کے سیکریٹری نے سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو خط لکھا تھا۔