سینئر صحافی مدثر مرزا کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی

December 31, 2022

سینئر صحافی اور روزنامہ جنگ کراچی کے چیئرمین ایڈیٹوریل کمیٹی مدثر مرزا کی نماز جنازہ کل (اتوار) ہوگی۔

مرحوم کے بیٹے واثق مرزا کے مطابق مدثر مرزا کی نماز جنازہ بیت المکرم مسجد گلشن اقبال میں ایک بجے ادا کی جائےگی، جبکہ تدفین سخی حسن قبرستان نارتھ ناظم آباد میں کی جائے گی۔

سینئر صحافی مدثر مرزا آج دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے، اپنی زندگی کے 4 عشرے روزنامہ جنگ کو دینے والے مدثر مرزا کی عمر 70 برس تھی۔