میر حمزہ کی پہلی گیند ڈیون کونوے کیلئے آخری گیند بن گئی

January 05, 2023


پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹبولر میر حمزہ نے کراچی ٹیسٹکے چوتھے روز نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیون کونوے کو پہلی ہی گیند پر بولڈکردیا۔

اس موقع پر میر حمزہ نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی انہیں مبارکباد دی۔

واضحرہے کہ کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 408 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، کیوی ٹیم نے پہلی اننگز میں 449 رنز بنائے تھے۔