عمران خان سے زیادہ کھرا لیڈر نہیں ملے گا، پرویز الہٰی

January 10, 2023

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدریپرویز الہٰی—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدریپرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان سے زیادہ سچا اور کھرا لیڈر نہیں ملے گا،عوام کی بہتری اور بھلائی کے لیے عمران خان ہر خطرہ مول لیں گے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان پر حملہ ہوا، اس حملے کے پیچھے جو لوگ ہیں وہ پکڑے جائیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہبے ایمان لیڈر سے برکت نہیں ہوتی، عمران خان کی قیادت پر فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں، یہ ایماندار ہیں اس لیے ان کا ساتھ دیا۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان سچے اور کھرے آدمی ہیں جو پاکستان کی بہتری کے لیے قدم اٹھائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ پی ٹی آئی اور ہمارے کام ہی نظر آئیں گے، ن لیگ آگے چل کر کہیں نظر نہیں آئے گی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا ہے کہشریف برادران شروع سے ہی دو نمبر ہیں جو خود جیب سے پیسہ نہیں لگاتے۔