اے این پی کا بیلہ کوچ حادثے پر اظہار افسوس

January 30, 2023

کوئٹہ(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کے بیلہ کے قریب حادثے میں 40کے قریب انسانی جانوں کے ضیاع پرسوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا گیاکہ غم کی اس گھڑی میں ہم انکے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ بیان میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی ہے۔