سردار کھیتران کی بی یو جے کو مبارکباد

January 31, 2023

کوئٹہ(خ ن)صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمٰن کھیتران نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کےنومنتخب صدر عرفان سعید اور کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوے کہا ہے کہ نو منتخب کابینہ صحافی برادری کے حقوق اور آزادی صحافت کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی جبکہ نو منتخب کابینہ صحافی برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں کردار ادا کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ نو منتخب عہدیدار بلوچستان کے عوام کے حقوق اور مسائل کو ملکی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے ہر فورم پر کردار ادا کرینگے اور اس ضمن میں صوبائی حکومت صحافی برادری کی فلاح وبہبود کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کارلائے گی۔