اینٹی نارکوٹکس فورس کی مختلف کارروائیوں میں منشیات برآمد، 7 افراد گرفتار

February 01, 2023

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے 7ملزمان اور دوگاڑیاں قبضے میں لے لیں۔ اے این ایف ذرائع کے مطابق اے این ایف نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 8کارروائیوں کے دوران 7ملزمان کو گرفتار کرکے 785.346کلوگرام منشیات برآمد کر لی اور 2گاڑیاں قبضے میں لیں۔ پکڑی جانے والی منشیات میں733.07 کلوچرس،52.200کلو میتھ ایمفیٹامائن (آئس) ،155 ایکسٹیسی گولیاں (0.076 کلو)،824 لیٹر ممنوعہ کیمیکل اور 46.560 کلو بھنگ کے بیج شامل ہیں۔