شیخ رشید کی جانب سے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے تقرر کیخلاف درخواست دائر

February 02, 2023

—فائل فوٹو

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کی جانب سے پنجاب میں نگراں وزیرِ اعلیٰ کے تقرر کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ کی تقرری بدنیتی کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ محسن نقوی پر اعتراضات کے باوجود ان کا تقرر کیا گیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچانے کے لیےتقرری کی گئی۔

عدالت سے درخواست میں نگراں وزیرِ اعلیٰ کی تقرری کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

شیخ رشید کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے درخواست دائر کی ہے جس میں حکومت، سابق وزیرِ اعلیٰ پرویز الہٰی اور حمزہ شہباز کو فریق بنایا گیا ہے۔