چارسدہ: پولیس مقابلےمیں مارے گئے دہشت گرد کی لاش ورثا کے حوالےکردی گئی

February 03, 2023

علامتی فوٹو

چارسدہ کے علاقے گجر آباد میں پولیس مقابلے میں مارے گئے ایک دہشت گرد کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

ایم ایس ڈاکٹر جہانزیب کے مطابق ڈسٹرکٹ اسپتال میں دو دہشت گردوں کی لاشیں رکھی ہیں، صبح 4 بجے نامعلوم نمبر سے آنے والی کال میں لاشیں حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، ہماری جانب سے کہا گیا کہ رشتہ دار آکر لاشیں لے جا سکتے ہیں۔

پولیس کے مطابق گزشتہ شام تین دہشت گرد گجر آباد میں پولیس مقابلے میں مارے گئے تھے۔