بی پی ایل: فارچون باریشل نے کھلنا ٹائیگرز کو 37 رنز سے شکست دیدی

February 03, 2023

بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں فارچون باریشل نے کھلنا ٹائیگرز کو 37 رنز سے شکست دے دی۔

میرپور میں کھیلے گئے بی پی ایل میچ میں فارچون باریشل نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹ پر 194 رنز بنائے اور 195 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔

افتخار احمد نے 51 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی جبکہ فضل محمود 39 اور شکیب الحسن 36 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

کھلنا ٹائیگرز کے پال وین میکرن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

کھلنا ٹائیگرز 195 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹ پر 157 رنز ہی بناسکی اور یوں میچ 37 رنز سے ہار گئی، اننگز کے دوران یاسر علی 60 اور شائی ہوپ نے 37 رنز بنائے۔