جامعہ اشرفیہ میں تکمیل بخاری شریف کی تقریب آج ہوگی

February 05, 2023

لاہور(خبرنگار) جامعہ اشرفیہ لاہور میں حدیث کی مشہور کتاب بخاری شریف اسباق میں مکمل ہونے پر سالانہ تکمیل بخاری شریف کی تقریب آج بروز اتوار صبح دس بجے ہوگی جس میں مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی بخاری شریف کی آخری حدیث کادرس دیتے ہوئے ملک و قوم کیلئے خصوصی دعا کرائیں گے جبکہ عمرہ پر جانے والے حضرات کے لیے جامعہ اشرفیہ لاہور میں ماہانہ عمرہ تربیتی پروگرام کل 6 فروری بروز پیربعد نمازمغرب ہوگا ۔