نیتو کپور کو بھی حماد شعیب کی ڈانس پرفارمنس پسند آ گئی

February 26, 2023

—فائل فوٹو

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ نیتو کپور کو بھی پاکستانی اداکار حماد شعیب کی ڈانس پرفارمنس پسند آ گئی۔

حماد شعیب نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ڈانس ویڈیو شیئر کی ہے۔

اُنہیں اس ویڈیو میں شادی کی ایک تقریب کے دوران رنبیر کپور کی نئی فلم ’تو جھوٹی میں مکّار‘ کے گانے ’پیار ہوتا کئی بار ہے‘ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

حماد شعیب نے اس گانے کے ڈانس اسٹیپس کو اتنے زبردست انداز میں کاپی کیا کہ رنبیر کپور کی والدہ، اداکارہ نیتو کپور بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

اُنہوں نے پاکستانی اداکار کی پوسٹ کو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ان کی زبردست ڈانس پرفارمنس کی تعریف کی ہے۔

جس کے بعد حماد شعیب نے اپنی انسٹا اسٹوری پر نیتو کپور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ کی حوصلہ افزائی میرے لیے اعزاز ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار حماد شعیب اکثر ہی سوشل میڈیا پر اپنی ڈانس ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں جو صارفین کی جانب سے بہت پسند کی جاتی ہیں اور ان پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جاتے ہیں۔