لوگ بیٹے سے متلعق کیا سوال کرتے تھے؟ شرمیلا ٹیگور نے بتادیا

March 01, 2023

فوٹو فائل

بالی ووڈ کی ماضی کی صف اول کی ہیروئین اور سینئر اداکارہ شرمیلا ٹیگور کا کہنا ہے کہ جب ان کا بیٹا سیف علی خان چھوٹا تھا تو لوگ اس کی گال پر چٹکی لیتے ہوئے کہتے تھے کیا بنوگے ایکٹر یا کرکٹر؟ تاہم سیف ذرا مختلف جواب دیتے تھے اور کہتے کہ میں ہاکی اسٹار بنوں گا۔

واضح رہے کہ 79 سالہ شرمیلا ٹیگور کی بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بھوپال کے شاہی خاندان کے رکن نواب منصور علی خان پٹودی سے 1968 میں شادی ہوئی اور 1970 میں سیف علی خان کی پیدائش ہوئی۔

اب نہ صرفشرمیلا ٹیگور کے بچے بلکہ ان کے پوتے پوتیوں نے بھی اداکاروں اورسلیبریٹی کے بچے ہونے کی وجہ سے توجہ حاصل کرلی ہے۔

تاہم سیف بچپن میں اس قسم کی توجہ ملنے سے جتنے پریشان ہوتے تھے اس سے کئی زیادہ ان کے بچے تیمور اور جاہ پریشان ہوتے ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں شرمیلا ٹیگور نے کہا کہ بچپن میں سیف اس قسم کی صورتحال میں کس طرح ڈیل کیا کرتے وہ ان کے بچوں تیمور اور جاہ سے مختلف ہوتا تھا۔

والدہ نے بتایا کہ ان سے جب لوگ پوچھتے کہ بڑے ہوکر کیا بنو گے تو سیف کہتے کہ میں ہاکی اسٹار بنوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے میری پوتی سارہ نے ایسی صورتحال کا سامنا زیادہ بہتر انداز میں کیا، کیونکہ لوگوں کے اس طرز عمل کو تسلیم کرنا ہوگا کیونکہ یہ ایک حقیقت ہے۔