دوستوں نے کہا ’تمہاری شادی نہیں ہوگی، کوئی بھی اداکارہ سے شادی نہیں کرنا چاہتا‘، کریتی سینن

March 08, 2023

بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ کریتی سینن نے حال ہی میں فلم انڈسٹری کی شخصیات سے برتے جانے والے مختلف تعصبات کی بات کی۔

کریتی کا کہنا تھا کہ میری ہم عمر خواتین مجھے کہتی تھیں کہ اس شعبے کی خواتین کی شادیاں نہیں ہوتیں۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مجھے کہا جاتا تھا کہ شوبز اچھی دنیا نہیں ہے، اچھے لوگ نہیں ہیں، اداکار بننے کے بعد شادی نہیں ہوتی۔

کریتی نے بتایا کہ مجھے میری دوستوں نے کہا تمہیں معلوم ہے نا کہ تمہاری شادی نہیں ہوگی، کوئی بھی ایک اداکارہ سے شادی نہیں کرنا چاہتا۔