چاہت فتح علی خان نے بھی اپنی آواز میں کیفی خلیل کی’کہانی‘ سنادی

March 09, 2023

چاہت فتح علی خان، فائل فوٹو

استاد نصرت فتح علی خان کے مداح شوقین گلوکار استاد چاہت فتح علی خان نے بھی گلوکار کیفی خلیل کا گانا ’کہانی سنو‘ اپنی آواز میں پیش کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پرچاہت فتح علی خان جوکہ اپنے منفرد انداز میں گانے کی وجہ سے اکثر کی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں، ان کی سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

اس ویڈیو میں اُنہیں گلوکار کیفی خلیل کا مشہور گانا ’کہانی سنو‘ اپنی آواز میں گنگناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے چاہت فتح علی خان کی اس ویڈیو پر بہت دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ چاہت فتح علی خان نے اس پہلے بھی کئی گانوں کو اپنی آواز میں پیش کیا جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند بھی کیا گیا تھا۔

اُنہوں نے حال ہی میں پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کے لیے اپنا اینتھم بھی جاری کیا تھا جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوا تھا۔