بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کیخلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع

March 11, 2023

لاہور(آئی این پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا ۔

نیب نے تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو 17مارچ تک ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت کردی ہے۔

فرح خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں، منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں صوبہ بھرسے فرح گوگی کے نام جائیدادوں کاریکارڈ طلب کرلیاگیا ہے۔