احتساب عدالت، محکمہ انہار ایگزیکٹو انجینئر اور اسکے بیٹوں کیخلاف سماعت ملتوی

April 01, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)احتساب عدالت ملتان نے آمدن سے زائد ڈیڑھ ارب روپے کے بے نامی اثاثہ جات بنانے والے محکمہ انہار کے ایگزیکٹو انجینئر اور اسکے بیٹوں سمیت دیگر 13 ملزمان کی ریفرنس نمبر 11 ایم /20 میں زیر دفعہ 342 میں بیانات قلمبند ہونے پر سماعت 6 اپریل تک ملتوی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔محکمہ انہار ساہیوال کے ایگزیکٹو انجینئر رانا افضل نسیم انکے بیٹوں جنید افضل، عبید افضل، عمیر افضل، جاوید افضل، دیگر ملزمان لقمان، انجم ذیشان، شمیم اعجاز، ڈاکٹر زبیر ندیم، میاں محمد خان، باسط مجید، نجیب الرحمن اور محمد ابرہیم کے خلاف ڈیڑھ ارب 7 کروڑ 9 لاکھ 781 کے بے نامی جائیدادیں بنانے کا الزام ہے۔