پنجاب: کالعدم تنظیموں کے 4 مطلوب دہشتگرد گرفتار

April 15, 2023

فائل فوٹو

سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے 4 مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں ایاز خان، یاسین، سلیم اور اسد شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی اور القاعدہ سے ہے، ان کی گرفتاری ملتان، راولپنڈی اور سرگودھا سے عمل میں آئی۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان سے بارودی مواد، اسلحہ اور خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا، دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے 419 کومبنگ آپریشنز میں 94 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔