کراچی میں کرکٹ اکیڈمی بنانے کے حوالے سے شاہد آفریدی کی سندھ حکومت سے اپیل

May 09, 2023


کراچی میں کرکٹ اکیڈمی بنانے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سندھ حکومت سے اپیل کردی۔

شاہد آفریدی نے ضلع غربی میں وانگی گوٹھ میں گراؤنڈ کا دورہ کیا اور وہاں کے بچوں سے کھیل کی سہولیات دینے کا وعدہ بھی کیا۔

شاہد آفریدی نے گوٹھ کے سردار سے بھی ملاقات کی اور کھیلوں کی اکیڈمی کے بارے میں بتایا۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی پہلے بھی کئی بار سندھ حکومت سے اکیڈمی کے لیے درخواست کر چکے ہیں۔