لاہور: زمان پارک جانے والے تمام راستے بند، شرپسندوں کو سرنڈر کرنے کی ڈیڈلائن

May 17, 2023

فائل فوٹو

لاہور میںپولیس نے زمان پارک جانے والے تمام راستے بند کردیے۔ پنجاب حکومت نے زمان پارک میں موجود شرپسندوں کو سرنڈر کرنے کی ڈیڈلائن دے دی۔

زمان پارک کی طرف جانے والے راستوں پر پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔

راستے بند ہونے سے مال روڈ اور کینال روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کارکنوں کو زمان پارک جانے سے روکنے کیلئے راستے بند کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زمان پارک کے اطراف میں کسی بھی وقت آپریشن کیا جاسکتا ہے۔