اداکارہ نے ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی انتظامیہ پر الزامات لگادیے

May 22, 2023

بھارتی ٹیلی ویژن کے مشہور شو ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کا حصہ رہنے والی پریا آہوجا جنہوں نے شو میں ریٹا رپورٹر کا کردار ادا کیا، اب انہوں نے بھی اس شو کی انتظامیہ پر الزامات لگا دیے۔

بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ اداکاروں کو سخت ذہنی اذیت سے گزرنا پڑتا تھا۔ انہوں نے تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے بنانے والوں کے خلاف چونکا دینے والے دعوے کیے اور کہا کہ وہ خود اس قسم کی ذہنی اذیت سے گزریں۔

پریا نے کہا کہ انہیں بھی شو میں کام کے دوران غیر منصفانہ رویہ کا سامنا رہا، تاہم آسیت کمار مودی، سوہل رامانی اور جیتن بجاج نے میرے ساتھ کبھی کوئی بدتمیزی نہیں کی۔ لیکن میری شادی کے بعد انہوں نے شو سے میرا کردار ہی ختم کر دیا۔