افغانستان میں 3 بم دھماکے،22افراد ہلاک

June 20, 2016

افغانستان میں کچھ ہی گھنٹوں کے دوران ہونے والے3 بم دھماکوں میں 22 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہوگئے۔

3 میں سے 2 دھماکے دارالحکومت کابل میں کیے گئے، پہلے خودکش دھماکے میں غیرملکیوں کی بس کونشانہ بنایا گیا،جس میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

دوسرا دھماکا کابل میں صوبائی کونسل کے رکن عطاء اللہ کی گاڑی میں نصب بم دھماکے سے کیا گیا،جس میں رکن صوبائی اسمبلی سمیت 6 افراد زخمی ہوئے، صوبے بدخشاں کے بازار میں کیے گئے تیسرے خودکش دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔