مانسہرہ: مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

July 27, 2023

—فائل فوٹو

مانسہرہ کے علاقے پوٹھہ شاہ کوٹ میں بارش سے مکان کی چھت گر گئی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ چھت گرنے سے ملبہ تلے دب کر 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور 3 بچے شامل ہیں۔

جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کی لاشوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔