FBR گزشتہ مالی سال ٹیکسوں کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

July 31, 2023

کراچی (ٹی وی رپورٹ)فیڈرل بورڈآف ریونیو (ایف بی آر)گزشتہ مالی سال میں ٹیکسوں کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ٹارگٹ سے 495 ارب روپے کم حاصل کئے ‘ایف بی آرکا ہدف 7640 ارب روپے اکٹھا کرنا تھا ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 25فیصد کمی سے 48کروڑڈالر رہی ‘بڑی صنعتوں میں ترقی کی شرح منفی 14.37فیصد رہی ‘ گزشتہ مالی سال بیرون ملک سے بھجوائی جانیوالی ترسیلات 3.86فیصد بڑھیں ۔