FBR (کسٹمز) میں 5 ارب کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

August 01, 2023

اسلام آباد(این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (کسٹمز) میں5ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق درآمدی اشیاء پر مکمل ٹیکس وصول نہ کرنے سے 3 ارب 52کروڑ کا نقصان ہوا ہے جبکہ ویئر ہاؤسز میں ایک ارب 45کروڑ کی بے قاعدگیوں، خردبرد اور چوری کا انکشاف ہوا ہے۔