دیشا پٹانی نے ہدایت کاری کے شعبے میں قدم رکھ دیا، گانے کا ٹیزر جاری

August 16, 2023

بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ دیشا پٹانی ہدایت کاری کے شعبے میں قدم رکھ دیا۔

دیشا نے انسٹاگرام پر اپنی ڈائریکشن میں فلمائی گئی میوزک ویڈیو شیئر کی جس میں اداکاری بھی انہوں نے خود ہی کی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ مکمل ویڈیو 21 اگست کو ریلیز ہوگی، گیت کا نام 'کیوں فکر کروں' ہے جسے نکھیتا گاندھی نے گایا ہے۔

گانے کے بول وایو نے لکھے ہیں جبکہ موسیقی کی دھن ویبھوپانی نے ترتیب دی ہے اور وہی پروڈیوسر بھی ہیں۔

میوزک ویڈیو میں ایک جگہ دیشا پٹانی کا وائس اوور بھی ہے۔

دیشا نے کہا کہ زندگی میں مستقبل نامعلوم ہے، کیا خود پرستی اس پراسراریت کو کھولنے کی کنجی ہوسکتی ہے؟