بوائے فرینڈ نے دھوکا دیا تو کیا کریں گی؟ سہانا کا دلچسپ جواب

August 29, 2023

سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی اداکارہ سہانا خان نے کہا ہے کہ اگر انکے بوائے فرینڈ نے انہیں دھوکا دینے کی کوشش کی تو وہ بھی انہیں کچرے میں پھینک دیں گی۔

سہانہ خان فلم دی آرچیز سے اپنے کیریئر کی شروعات کرنے جارہی ہیں جو رواں برس دسمبر میں نیٹ فلکس پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

آرچیز کومکس پر مبنی اس فلم میں سہانا خان ویرونیکا لوج کا کردار کرتی نظر آئیں گی۔

اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران سہانا خان نے فلم کے اپنے کردار اور حقیقی زندگی سے متعلق سوال پر دلچسپ جواب دیا۔

سہانا خان سے سوال کیا گیا کہ اگر ویرونیکا کا بوائے فرینڈ اسے دھوکا دینے کی کوشش کرے گا تو وہ کیا کریں گی؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ویرونیکا کے پیچھے بھی بہت لڑکے لگے ہیں وہ انہیں آن لائن پیغامات بھیجنا شروع کردے گی۔

یہی سوال جب ان سے ان کی حقیقی زندگی سے متعلق کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ میں بہت مختلف قسم کی لڑکی ہوں، اپنے ساتھ دھوکا کرنے والے کو میں کچرے کے ڈبے میں ڈال دوں گی، کیونکہ میں ایک خاتون والے مرد کو ہی پسند کرتی ہوں۔