رنگ روڈ ایکسٹینشن کیس، پرویز الہٰی کی اہلیہ، بیٹے اور بہو کی عبوری ضمانت میں توسیع

October 09, 2023

---فائل فوٹو

اینٹی کرپشن عدالت لاہور کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما، سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی اہلیہ، بیٹے اور بہو کی عبوری ضمانت میں 25 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔

اسپیشل جج اینٹی کرپشن علی رضا اعوان نےپرویز الہٰی اور دیگر کے خلاف رنگ روڈ ایکسٹینشن منصوبے کی منظوری کے کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

دورانِ سماعتملزمان حاضری کے لیے عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت کی جانب سے اینٹی کرپشن کو ملزمان کو گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے پرویز الہٰی کی بیوی قیصرہ الہٰی، بیٹے راسخالہٰی اور بہو زاراالہٰی کی عبوری ضمانت میں 25 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔

سماعت کے دوران پرویزالہٰی کے خاندان کے وکلاء نے کہا کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، پرویزالہٰی اس مقدمے سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

پرویز الہٰی کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنی اراضی کو فائدہ پہنچانے کے لیے رنگ روڈ ایکسٹینشن منصوبے کی منظوری دی تھی۔