ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ ختم FBR کا مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ

November 02, 2023

کراچی(ٹی وی رپورٹ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزیدتوسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31اکتوبر تھی جو گزشتہ روز ختم ہو گئی۔