چین میں سڑک پر ڈرائیورز کی نیند بھگانے کیلئے انوکھا اقدام

November 08, 2023

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

چین میں سڑک پر دورانِ ڈرائیونگ ڈرائیورز کی نیند بھگانے کے لیے انوکھا اقدام کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثات سے بچنے کے لیے چینی حکام نے ہائی ویز پر لیزر لائٹس نصب کی ہیں تاکہ گاڑی چلانے والوں کو دورانِ ڈرائیونگ سو جانے سے روکا جا سکے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین میں ہائی ویز پر مختلف رنگ کی تیز لیزر لائٹس لگائی گئی ہیں جن سے ڈرائیورز کی تھکان بھی دور ہو گی۔