پاکستان اور بھارت کے درمیان دشمنی کا ماحول نہیں،عبدالباسط

June 30, 2016

بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت پڑوسی ممالک ہیں، دونوں ممالک کے درمیان دشمنی کا ماحول نہیں ہے۔

بھارت میں جنتا دل پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کی جانب سے دیئے گئے، افطار عشائیے میں شریک پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کا کہنا تھا کہ ہم پڑوسی ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان دشمن ماحول نہیں ہے، ہمیں بات چیت کرنی چاہیے اور ہم بات کریں گے۔