حماس کے ساتھ یہ مختصر وقفہ ہے، اسرائیلی وزیر دفاع

November 24, 2023

اسرائیلی وزیر دفاع یواو گیلنٹ کا کہنا ہے کہ حماس کے ساتھ یہ مختصر وقفہ ہے، وقفہ ختم ہوگا تو لڑائی شدت سے دوبارہ شروع ہوجائے گی۔

اسرائیلی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے یواو گیلنٹ نے کہا کہ ہم مزید یرغمالیوں کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لڑائی مزید دو ماہ اور جاری رہنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں عارضی جنگ بندی کا آغاز آج صبح 7 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے) سے ہوگا۔