انٹر بینک: ڈالر 285 روپے 80 پیسے کا ہو گیا

November 28, 2023

—فائل فوٹو

آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہو کر 285 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 287 روپے پر برقرار ہے۔

PSX: انڈیکس تاریخی بلند ترین سطح 60 ہزار پوائنٹس عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ریکارڈ تیزی سامنے آئی ہے جب 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

100 انڈیکس 60 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 780 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 60 ہزار 591 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 59 ہزار 811 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4 ماہ میں اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے 1.09 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔