مائنزورکرز کی شکایات کیلئے ہیلپ لائن قائم کی جائےگی،ابراہیم مراد

November 29, 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز ابراہیم حسن مراد کی زیر صدارت محکمانہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مائنز ورکرز کی ویلفئیر کے حوالے سے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ دوران اجلاس صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مائنز ورکرز کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے ہیلپ لائن قائم کی جائے گی۔