امریکا: بھالو نے مونگ پھلی چرانے کیلئے گاڑی کا ستیاناس کر دیا

November 29, 2023

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

امریکا میں ایک بھوکے بھالو نے گاڑی میں رکھی مونگ پھلی چرانے کے لیے گاڑی کا ستیاناس کر دیا۔

امریکی ریاست کولوراڈو میں شہری کو اپنی گاڑی میں کھانے پینے کی اشیاء چھوڑنا کافی مہنگا پڑ گیا کیونکہ بھالو نے اپنی بھوک مٹانے کے لیے کی جانے والی واردات کے دوران گاڑی کو اندر سے شدید نقصان پہنچایا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھالو وہاں موجود ایک شخص کو دیکھ کر گاڑی سے نکل کر واپس جنگل میں بھاگ گیا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس پر لوگ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔