جناح اسپتال کراچی، 2 نامعلوم افراد بچے کی لاش چھوڑ گئے

November 29, 2023


جناح اسپتال کراچی کی ایمرجنسی میں 2 نامعلوم افراد 8 سال کے بچے کی لاش چھوڑ گئے۔

انتظامیہ کے مطابق بچے کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، بچے کا روڈ ایکسیڈنٹ ہوا تھا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کی پرچی بنوانے کا کہا گیا تو نامعلوم افراد فرار ہو گئے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او صدر کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی جس شخص کے نام پر ہے اس کا پتہ لگا لیا گیا ہے۔