لاہور: منگیتر کے نہ ملنے پر ملزم نے 2 خواتین کو چھری مار کر زخمی کردیا

July 27, 2024

علامتی فوٹو

لاہور میں ایک شخص نے گھر میں منگیتر کے نہ ملنے پر 2 خواتین کو چھری مار کر زخمی کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اقبال ٹاؤن میں ایک شخص نے گھر میں گھس کر 2 خواتین کو چھری مار کر زخمی کر دیا، زخمی خواتین کے ساتھ مکان میں ملزم کی منگیتر بھی رہتی ہے۔

ملزم خواتین کی رہائش گاہ پر آیا اور منگیتر کے متعلق پوچھا۔ خواتین کا کہنا ہے کہ اس کی منگیتر موجود نہیں تھی، جس کے بعد تلخ کلامی پر ملزم نے انہیں چھری مار کر زخمی کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کےلیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔