زارا نور عباس اور اسد صدیقی نے خوشخبری سنا دی

December 01, 2023

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور جوڑے اداکار اسد صدیقی اور اداکارہ زارا نور عباس کے ہاں ایک سال قبل مردہ بچے کی پیدائش کے بعد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

زارا نور عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے شوہر اداکار اسد صدیقی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں زارا نور عباس ہاتھ میں ڈونٹ پکڑے بہت خوش نظر آ رہی ہیں جبکہ ان کے پیچھے موجود اسد صدیقی پودوں کو پانی دے رہے ہیں۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’راؤنڈ 2‘ اور اس کے ساتھ بچے اور فیملی والے ایموجیز کا استعمال کیا جس یہ بات واضح ہو رہی ہے کہ وہ دوسری بار ماں بننے والی ہیں۔

زارا نور عباس کی اس پوسٹ پر شوبز کی معروف شخصیات اور ان کے مداحوں کی جانب سے اُنہیں مبارکبادیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے پہلے اسد صدیقی نے یہ بتایا تھا کہ ان کا پہلا بچہ پیدائش کے فوراً بعد انتقال کر گیا تھا جس کے بعد اہلیہ زارا نور عباس ڈپریشن میں چلی گئی تھیں۔

یاد رہے کہاداکار اسد صدیقی کی اداکارہ زارا نور عباس کے ساتھ شادی دسمبر 2017ء میں ہوئی تھی۔