رنبیر کپور کی فلم اینیمل پہلے دن 60 کروڑ تک کماسکتی ہے، بھارتی میڈیا

December 01, 2023

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی فلم اینیمل کی پہلے دن 60 کروڑ کی کمائی کا امکان سامنے آیا ہے۔

اینیمل سندیپ ریڈی وانگا کی بطور ہدایت کار تیسری فلم ہے، جس میں رنبیر کپور، رشمیکا مندانہ ، انیل کپور اور بوبی دیول مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

فلم پنڈتوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ فلم کی تمام زبانوں میں پہلے دن کی ممکنہ آمدن 60 کروڑ ہوسکتی ہے جو کہ شاہ رخ خان کی پٹھان سے زیادہ ہوگی۔

فلم تجزیہ کاروں نے 60 کروڑ کی آمدنی کا تخمینہ صرف بھارت بھر سے لگایا ہے، بھارتی زبان میں ساڑھے 49 کروڑ جبکہ 10 کروڑ تیلگو سرکٹ سے آسکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں یہ امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ فلم اینیمل دنیا بھر سے پہلے دن 100 کروڑ کا بزنس کرسکتی ہے۔