طبی آلات کی خریداری میں کرپشن، اسد قیصر کی ضمانت منظور

December 02, 2023

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر---فائل فوٹو

مردان کی سیشن کورٹ نے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کے کیس میں تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔

سیشن جج محمد زیب خان نے اسد قیصر کی ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کی 3 تاریخ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کو پولیس اور اینٹی کرپشن حکام نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔

اسد قیصر پر گجو خاں میڈیکل کالج صوابی کے لیے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کا الزام ہے۔