اسرائیلی جارحیت تباہ کن، زخمیوں کوطبی امداد فراہم کی جائے، خادم جرال

December 03, 2023

لاہور( نیوز رپورٹر ) انجمنِ تحفظِ حقوقِ مہاجرینِ ریاستِ جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل مرزا خادم حسین جرال نے کہا ہے کہ قطر اور مصر کی ثالثی میں سات روزہ عارضی جنگ بندی نے غزہ کے مصیبت زدہ لوگوں کو قیمتی مہلت فراہم کی اور حماس نے 100 سے زائد قیدیوں جب کہ اسرائیل نے 240 فلسطینیوں کو رہا کیا۔ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 15 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا دوبارہ آغاز تباہ کن ہے ۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے، ان لوگوں کو پناہ دی جائے جو اسرائیلی قابض افواج کی اندھا دھند اور غیر انسانی بمباری کے نتیجے میں بے گھر ہوئے۔